الحمد للہ آج (مؤرخہ 9 نومبر 2023ء بروز جمعرات) خیرالامم فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاثانی اسلامک یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خیرالامم فاؤنڈیشن پاکستان کی جنرل کونسل کے سینئر ممبران بھی تشریف فرما تھے اور ان کے مختصر خطابات ہوئے۔
اس کے بعد اس پرکشش و پرلطف سیشن کے مہمان خصوصی اور سپیکر قبلہ سید مقصود گیلانی شاہ (پی-ایچ-ڈی اسکالر کلینیکل سائیکالوجی و ڈائریکٹر ایجوکیشن ایمز سکول اینڈ کالج سسٹم) نے گفتگو فرمائی جس میں انہوں نے باقاعدہ اساتذہ کو اس بابت تربیت دی کہ کیسے ہم آج کے جدید دود کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے طلباء کو تعلیم و تربیت دے کر معاشرے میں ایک اچھا اسکالر بنا کر پیش کر سکتے ہیں۔
مزید سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی کچھ دیر جاری رہا اور پھر دعائے خیر کی گئی۔